23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومقومی خبریںسپیکر کے امریکی کانگریس کے وفد کے اعزاز میں عشائیے میں تمام...

سپیکر کے امریکی کانگریس کے وفد کے اعزاز میں عشائیے میں تمام متعلقہ پارلیمانی رہنمائوں کو مدعو کیا گیا تھا ، ترجمان قومی اسمبلی سیکرٹریٹ

- Advertisement -

اسلام آباد۔15اپریل (اے پی پی):قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ ہفتہ کی رات سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی جانب سے امریکی اراکین کانگریس کے وفد کے اعزاز میں ایک عشائیہ کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اس عشائیے میں تمام متعلقہ پارلیمانی رہنمائوں کو مدعو کیا گیا تھا تاکہ باہمی تعلقات کو فروغ دیا جا سکے اور بین الپارلیمانی روابط کو مضبوط بنایا جا سکے۔

منگل کو ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ سپیکر قومی اسمبلی کے پرنسپل سیکرٹری، سپیشل سیکرٹری برائے بین الاقوامی روابط (آئی آر) اور ڈائریکٹر جنرل پروٹوکول نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں بیرسٹر گوہر علی خان اور ملک عامر ڈوگر سے باقاعدہ رابطہ کیا اور انھیں عشائیے میں شرکت کی دعوت دی۔ترجمان نے مزید وضاحت کی کہ دونوں معزز اراکین نے سپیکر کی جانب سے دی گئی دعوت قبول کی اور اپنی شرکت کی باقاعدہ تصدیق بھی کی تھی تاہم بعد ازاں وہ عشائیے اور امریکی وفد سے ملاقات میں شریک نہیں ہوئے۔

- Advertisement -

ترجمان نے ان بیانات کو حقائق کے منافی قرار دیا جن میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں کو عشائیے میں مدعو ہی نہیں کیا گیا تھا۔ ترجمان نے واضح کیا کہ مذکورہ بیانات حقائق کے منافی ہیں ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=582348

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں