20.5 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںسکولوں میں شجرکاری سے پودوں کی حفاظت سو فیصد ممکن ہو گی...

سکولوں میں شجرکاری سے پودوں کی حفاظت سو فیصد ممکن ہو گی ،کمشنرملتان ڈویژن

- Advertisement -

ملتان ۔ 10 اکتوبر (اے پی پی):کمشنر ملتان ڈویژن مریم خان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے’’ پلانٹ اے ٹری فار پاکستان‘‘ ویژن کا سکولوں میں عملی نفاذ یقینی بنایا جا رہا ہے ،وطن عزیز کے گرین کوور میں اضافے کے لیے ہر فرد کو اپنے حصے کا درخت لگانا ہو گا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو کے ہمراہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول شجاع آباد میں طلباء کے ساتھ شجرکاری کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر نے بھی پودا لگایا۔کمشنرملتان نے کہا کہ سکولوں میں شجرکاری سے پودوں کی حفاظت سو فیصد ممکن ہو سکے گی۔انہوں نے سکول میں تعلیمی سہولیات ،کلاس رومزکی تفصیلی انسپکشن کی اور کہا کہ تحصیلوں میں تعلیمی نظام کی بہتری کیلئے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

- Advertisement -

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سرکاری سکولز کو نجی سیکٹر کے مقابلے میں لانے کے لیے اساتذہ کی استعداد کار بڑھانی جا رہی ہے ۔کمشنرملتان نے شجاع آباد ہائی سکول میں کلاس رومزکی اپ گریڈیشن کی بھی ہدایت دی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=510806

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں