14.6 C
Islamabad
جمعہ, مارچ 14, 2025
ہومعلاقائی خبریںسکول میل پروگرام کے آغاز سے طلبہ میں غذائی کمی کے اثرات...

سکول میل پروگرام کے آغاز سے طلبہ میں غذائی کمی کے اثرات میں واضح کمی ہوئی ہے، وزیراعلی پنجاب

- Advertisement -

لاہور۔13مارچ (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن کے تحت سکول میل پروگرام کامیابی سے جاری ہے۔ سکول میل پروگرام کے آغاز سے طلبہ میں غذائی کمی کے اثرات میں واضح کمی ہوئی ہے۔ سکول میل پروگرام کے پہلے مرحلے میں ایک ارب 78کروڑ روپے کی بچت کی گئی۔

سکول میل پروگرام کے آغاز کے چند ماہ میں ہی 55ہزار سے زائد نئے طلبہ کی انرولمنٹ کا منفرد ریکارڈ قائم ہوا۔ مظفرگڑھ، راجن پور اور ڈی جی خان میں چار کروڑ ملک پیک سکولوں میں پہنچے گئے۔ تینوں اضلاع کے طلبہ کو ساڑھے تین کروڑ سے زائد ملک پیک دے دیئے گئے۔

- Advertisement -

سکول میل پروگرام کے آغاز پر موجود طلبہ کی تعداد 3لاکھ 61ہزار سے بڑھ کر 4لاکھ 16ہزار ہوگئی ہے۔ سکول میل پروگرام میں شفافیت، مسابقتی ٹینڈرنگ سے بچت یقینی بنائی گئی ہے۔

وزیراعلی مریم نوازکی ہدایت پرموثر مانیٹرنگ اور مینجمنٹ سسٹم کا اطلاق کیا گیا ہے۔انہوں نے جنوبی پنجاب کے دیگر دور دراز اضلاع میں سکول میل پروگرام کیلئے اقدامات کی ہدایت کی اور کہا کہ طلبہ کیلئے سارے وسائل حاضر ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=572225

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں