10.5 C
Islamabad
بدھ, مارچ 5, 2025
ہومعلاقائی خبریںسکھر ،احترام رمضان آرڈیننس کے تحت کارروائی، خلاف ورزی پر 71ہزار روپے...

سکھر ،احترام رمضان آرڈیننس کے تحت کارروائی، خلاف ورزی پر 71ہزار روپے جرمانہ

- Advertisement -

سکھر۔ 04 مارچ (اے پی پی):سکھر میں انتظامیہ نےاحترام رمضان آرڈیننس کے تحت کارروائی کرتے ہوئے خلاف ورزی پر 4 افراد کو 24 گھنٹے کے لیے جیل بھیج دیا اور 71ہزار روپے جرمانہ عائد کئے ۔ رمضان المبارک کے دوران روزانہ کی بنیاد سکھر انتظامیہ کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے ۔ انتظامیہ نے سکھر ضلع کے روہڑی، پنو عاقل، نیو سکھر، سکھر سٹی، اور صالح پٹ تحصیلوں میں وسیع پیمانے پر معائنے جاری رکھے۔

ہوٹلوں، گوشت فروشوں، سبزی فروشوں اور دیگر ضروری اشیاء فروخت کرنے والوں کی چیکنگ کا عمل جاری رکھا تاکہ مقررہ قیمتوں کی پابندی اور رمضان المبارک کے مقدس مہینے کا احترام یقینی بنایا جا سکے۔ معائنوں کے دوران روہڑی میں 11 ہوٹلوں کی چیکنگ کی گئی، جن میں سے 3 ہوٹلوں پر رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی پر 5ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ اسی طرح پنو عاقل میں 8 ہوٹلوں کا معائنہ کیا گیا، اور 3 ہوٹلوں کو خلاف ورزی پر 7ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

- Advertisement -

مجموعی طور پر ضلع بھر میں 6 ہوٹلوں پر رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزیوں پر 12ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ ہوٹلوں کے معائنوں کے علاوہ، ضلعی انتظامیہ نے ضلع بھر میں 176 مقامات پر روزمرہ کے استعمال ضروری اشیاء کی قیمتوں کی چیکنگ کی۔ ان میں سے 43 غیر تسلی بخش پائی گئیں،جن پر مجموعی طور پر 59ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور 4 افراد کو گرفتار کر کے 24 گھنٹے کے لیے جیل بھیج دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق، سکھر سٹی میں اسسٹنٹ کمشنر نے ایک گوشت فروش کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے انہیں نرخوں سے زائد قیمت پر گوشت فروخت کرنے پر 24 گھنٹے کے لیے جیل بھیج دیا اور 6ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔ اسی طرح صالح پٹ میں اسسٹنٹ کمشنر نے دو سبزی فروشوں کو قیمتوں کے ضوابط کی خلاف ورزی پر پولیس کے حوالے کیا اور 3,500 روپے جرمانہ عائد کیا۔

نیو سکھر میں مقررہ نرخوں کی خلاف ورزی کرنے والوں پر 6,500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ مختیارکار نیو سکھر نے بھی سخت کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص پر 25ہزار روپے جرمانہ عائد کیا اور اسے ایک دن کے لیے جیل بھیج دیا ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=568666

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں