سکھر میں بھی جشن عید میلاد النبی ﷺ مذہبی جوش و جذبے سے منایا گیا

194
جشن عید میلاد النبی ﷺ

سکھر۔ 29 ستمبر (اے پی پی):سکھر میں بھی جشن عید میلاد النبیﷺمذ ہبی جوش و جذبے کیساتھ منایا گیا جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلے میں مرکزی جلوس سکھر کے علاقے شیخ شہین روڈ سے سے نکالاگیا مرکزی جلوس کی قیادت ممتاز عالم دین مفتی محمد ابراہیم قادری ،مفتی عارف سعیدی ،صاحبزادہ حامد محمود فیضی ، مشرف محمود قادری، مفتی ساجد سعیدی سمیت دیگر علماءکرام کررہے تھے۔

مر کزی جلوس میں کا ریں ، مو ٹر سائیکلیں ، سو زو کیاں ، ویگنیں ، مزدا و دیگر گا ڑیاں شامل تھیں جن پر بچے و بو ڑھے سوار تھے اور ان کے ہاتھوں میں گنبد خضراءکا سبز ہلالی پرچم تھا جبکہ فضاء شرکاء جلوس کی جانب سے سرکار کی آمد مرحبا، آقا کی آمد مرحبا ، مرحبا یا مصطفیٰ کے فلگ شگاف نعروں سے گونج رہی تھی،

گھنٹہ گھر چوک پر میلاد کونسل کی جانب سے مرکزی جلوس کے لئے استقبالیہ کیمپ لگایا گیا اور میلاد کونسل سکھر کے عہدے داروں و اراکین و شرکاءنے جلوس و مرکزی قائدین کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ پولیس و رینجرزکی بھاری جمعیت جلوس کے ہمراہ اوراس کی گذر گا ہوں اور راستوں پر تعینات کی گئی تھی۔جلوس کے اختتام پر علماءکرام نے اپنے خطابات میں کہا کہ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عیدوں کی عید اور رحمت و برکت کا ذریعہ ہے مسلمان اپنے محبوبﷺکا میلاد منا کر اللہ تعالی کا شکر مناتے ہیں ۔