19.1 C
Islamabad
منگل, مارچ 18, 2025
ہومعلاقائی خبریںسکھر پولیس کی کارروائی ، کوریئر سروس کے ذریعے اسلحہ سمگلنگ کی...

سکھر پولیس کی کارروائی ، کوریئر سروس کے ذریعے اسلحہ سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

- Advertisement -

سکھر۔ 17 مارچ (اے پی پی):سکھر پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کورئیر سروس کے ذریعے اسلحہ سمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنادی، بین الصوبائی گروہ کے 03 کارندوں کو گرفتار کر لیا ۔ ترجمان سکھر پولیس کے مطابق ڈی آئی جی سکھر کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ کے احکامات اور ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی ہدایت پر سکھر پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

اس سلسلے میں ایس ایچ او تھانہ روہڑی نے مخفی اطلاع پر حدود میں کامیاب کارروائی کی ، غیر قانونی طور پر اسلحہ کی سمگلنگ ناکام بناتے ہوئے اسلحہ اور بھاری مقدار میں گولیاں بر آمد کر لیں اور 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ۔ملزمان کے قبضے سے جو اسلحہ برآمد ہوا ہے ان میں (03) عدد ٹی ٹی پستول ، (06) عدد پسٹلز میگزین اور (720) عدد 7.62 کلاشنکوف کی گولیاں شامل ہیں ، گرفتار ملزمان میں گل رئیس پٹھان ، عبد الوحید شر اور شفیق احمد کمانگر شامل ہیں ۔

- Advertisement -

گرفتار ملزمان پشاور سے نجی کورئیر سروس کمپنی کے ذریعے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولیاں ضلع میں جرائم پیشہ افراد کو پہنچاتے تھے۔ملزمان کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیا گیا جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573627

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں