- Advertisement -
کراچی۔ 16 اپریل (اے پی پی):لالا آباد کے قریب سکھن پولیس اور سٹریٹ کرمنلز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 30بور پسٹل بمعہ ایمونیشن، موبائل فونز اور نقدی برآمدکرلی گئی۔
پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم موسی عرف خور اپنے ساتھی کے ہمراہ شہریوں سے لوٹ مارکررہا تھا کہ موقع پر پولیس پہنچ گئی
- Advertisement -
جس پر ملزمان نے فائرنگ شروع کردی۔پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ملزم زخمی ہوگیا ،جس کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیاجبکہ ملزم کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔پولیس نے گرفتار ملزم سے تفتیش شروع کردی ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583027
- Advertisement -