لاہور۔17اپریل (اے پی پی):سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ وساکھی میلے پر آنے والے سکھ یاتریوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جارہی ہے۔ گوردواروں اور سکھ یاتریوں کی قیام گاہوں کے مکمل حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔جمعرات کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ گوردواروں اور اہم قیام گاہوں کے اطراف کی بلند عمارتوں پر مسلح پولیس اہلکار تعینات ہیں۔حساس مقامات پر تین درجاتی سکیورٹی کور قائم کیا گیا ہے۔
گوردواروں میں واک تھرو گیٹس اور سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب یقینی بنائی گئی ہے۔بلال صدیق کمیانہ نے کہاکہ سینئر پولیس افسران سکیورٹی انتظامات اور ڈیوٹی پوائنٹس کی متواتر نگرانی جاری رکھیں۔افسران گوردواروں کی انتظامیہ اوردیگر متعلقہ محکموں سے مسلسل رابطے میں رہیں۔ سکھ یاتریوں کے سکیورٹی ایس او پیز پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583243