سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی مارچ2019ءکے دوران 1401 نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن

142
ایس ای سی پی نے اکتوبر میں 2,463 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ کیں

اسلام آباد ۔ 6 اپریل (اے پی پی) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان( ایس ای سی پی) نے مارچ2019ءکے دوران 1401 نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن کی ہے جوہ گذشتہ مارچ2018ءکے مقابلہ میں22 فیصد زائد رہی ہے۔ مارچ 2019ءکے اختتام پر ایس ای سی پی کے پاس رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد97 ہزار916 تک بڑھ گئی۔ ایس ای سی پی کی رپورٹ کے مطابق مارچ2019ءکے دوران رجسٹرڈ کی گئی کمپنیوں میں سے 72فیصد کمپنیاں بطور پرائیویٹ لمیٹڈ،24فیصد بطور سنگل ممبر کمپنی جبکہ4 فیصد کمپنیاں بطور پبلک ان لسٹڈ، غیرمنافع بخش تنظیموں، غیرملکی اور محدود شراکت داری کی کمپنیاں رجسٹرڈ کی گئی ہے۔ ایس ای سی پی کے مطابق اس دوران اسلام آباد میں532، لاہورمیں375 اوکراچی میں 252 کمپنیوں کی رجسٹریشن کی گئی ہے۔ اسی طرح پشاورمیں94، ملتان میں59، گلگت بلتستان میں 34، فیصل آباد میں28، کوئٹہ میں23 اور سکھر کے کمپنی رجسٹریشن آفس میں4کمپنیوں کی رجسٹریشن کی گئی ہے۔