17.1 C
Islamabad
پیر, مارچ 10, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسکیورٹی خدشات ،امریکا کا اپنے غیر ہنگامی عملے کو جنوبی سوڈان چھوڑ...

سکیورٹی خدشات ،امریکا کا اپنے غیر ہنگامی عملے کو جنوبی سوڈان چھوڑ نے کا حکم

- Advertisement -

واشنگٹن۔10مارچ (اے پی پی):امریکا نے سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر جنوبی سوڈان میں اپنے غیر ہنگامی سرکاری اہلکاروں کو ملک چھوڑ دینے کا حکم دیا ہے۔ العربیہ اردو کے مطابق محکمہ خارجہ نے گزشتہ روز کہا ہے کہ مسلح تنازعہ جاری ہے اور اس میں مختلف سیاسی اور نسلی گروہوں کے درمیان لڑائی شامل ہے۔

آبادی کے لیے ہتھیار بآسانی دستیاب ہیں لہذا سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر جنوبی سوڈان میں امریکا کے غیر ہنگامی سرکاری اہلکاروں کو ملک چھوڑ دینےکا حکم دیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ جوبا سمیت پورے جنوبی سوڈان میں پرتشدد جرائم بشمول گاڑی چھیننا، فائرنگ، گھات لگا کر نشانہ بنانا، حملے، ڈکیتی اور اغوا عام ہیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=570693

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں