22.5 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومکھیل کی خبریںسہ فریقی ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے متحدہ...

سہ فریقی ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 31 رنز سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی

- Advertisement -

شارجہ۔30اگست (اے پی پی):سہ فریقی ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 31 رنز سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی۔ گرین شرٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 207 رنز بنائے۔ صائم ایوب اور حسن نواز نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ ہدف کے تعاقب میں میزبان کی ٹیم مقررہ اوورز میں 176 رنز بنا سکی۔ آصف خان نے 77 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔ حسن علی نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

گزشتہ روز شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستانی بیٹرز نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں تمام وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز بنائے۔ اوپنر صائم ایوب نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور 38 گیندوں پر 69 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جس میں 7 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔ حسن نواز نے بھی تیز رفتار بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 26 گیندوں پر 56 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 6 بلند و بالا چھکے اور 2 چوکے شامل تھے۔

- Advertisement -

صاحبزادہ فرحان 8، محمد نواز 25، فہیم اشرف 16، حسن علی 9، فخر زمان 6، کپتان سلمان آغا 5 اور وکٹ کیپر محمد حارث صرف ایک رن پر پویلین لوٹ گئے۔ حریف ٹیم کی جانب سے صغیر خان اور جنید صدیقی نے تین ، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ حیدر علی کو 2 وکٹیں ملیں۔ یو اے ای کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور اس نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے۔

آصف خان نے طوفانی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 35 گیندوں پر 77 رنز بنائے جس 6 چھکے اور اتنے ہی چوکے شامل تھے۔ محمد وسیم 33 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹر رہے۔ پاکستان کی جانب سے حسن علی نے تین اور محمد نواز نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں