32.7 C
Islamabad
منگل, مئی 6, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسیاحتی شعبے میں شفافیت اور گورننس بڑھانے کے لیے پہلا سعودی مالدیپ...

سیاحتی شعبے میں شفافیت اور گورننس بڑھانے کے لیے پہلا سعودی مالدیپ فورم

- Advertisement -

ریاض ۔6مئی (اے پی پی):سعودی عرب مالدیپ کے ساتھ شراکت میں سیاحت کے شعبے کے تحت ’سعودی‘ مالدیپ بین الاقوامی فورم آن انٹیگرٹی‘ کی افتتاحی تقریب منعقد کر رہا ہے جو مالدیپ میں 6 سے 8 مئی تک جاری رہے گی۔عرب نیوز کے مطابق اس فورم کا انعقاد سعودی عرب کی ’اوورسائٹ اینڈ انٹی کرپشن اتھارٹی‘ اور مالدیپ کا ’اینٹی کرپشن کمیشن‘ مشترکہ طور پر کر رہا ہے۔اس فورم کو اسلامی تعاون تنظیم کی سپورٹ بھی حاصل ہے۔

فورم میں سیاحت کے شعبے میں شفافیت اور گورننس کو بڑھانے، بدعنوانی کا مقابلہ رکن ممالک اور عالمی تنظیموں کے درمیان بین الاقوامی شراکت داری اور صلاحیتوں کا تبادلہ شامل ہے۔ فورم میں ہونے والی گفتگو کا مقصد پائیدار ترقی کو فروغ دینا اور قابلِ اعتماد اور محفوظ سیاحت کو آگے بڑھانا ہے۔توقع ہے فورم میں 40 سے زیادہ ممالک سے مندوبین شریک ہوں گے جبکہ دس علاقائی اورعالمی تنظیمیں بھی اس فورم میں شرکت کریں گی۔شرکا میں اسلامی تعاون تنظیم کے انسدادِ بدعنوانی کے اداروں کے نمائندگان، وزرا اور سربراہ شامل ہوں گے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593066

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں