سیاسی اورمعاشی طورپرملتان کی اہمیت مسلمہ ہے ، جرمن سفیر

88

ملتان ۔28اکتوبر (اے پی پی):سیاسی اورمعاشی طورپرملتان جنوبی پنجاب میں مرکزی مقام رکھتاہے ملتان جنوبی پنجاب میں مرکزی مقام رکھتاہے اوراس علاقہ میں معاشی شعبہ میں جرمنی کی سرمایہ کاری اہمیت کی حامل ہے۔ یہ بات پاکستان میں جرمنی کے سفیر برنکورڈشلاگھیک نے معروف صنعتکاراورڈیرہ غازیخان چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹریزکے صدر خواجہ جلال الدین رومی کی طرف سےصنعتکاروں ،نمایاں کاروباری افراداعلیٰ سرکاری حکام کے اعزازمیں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ جرمن سفیر نے مزید کہاکہ اس خطہ خصوصاََملتان کے عوام بہت محبت کرنے والے اورمہمان نوازہیں۔خواجہ جلال الدین رومی اوران کے خاندان کی نہ صرف سماجی خدمات بلکہ ان کی طرف سے صنعتی وکاروباری سرگرمیوں کے فروغ روزگارکی فراہمی جیسے اقدامات بہت متاثرکن اورقابل تعریف ہے ،مجھے امید ہے کہ جرمنی اورپاکستان خصوصاََملتان کے کاروباری سیکٹرکے ساتھ ہمارے کاروباری روابط کوبہت فروغ حاصل ہوگا۔اس کے لئے ہم مزیدآسانیاںپیداکرنے کے لئے تیارہیں ۔اس موقع پرخواجہ جلال الدین رومی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملتان میں بہت بڑے سٹورجہاں ضروریات زندگی کی معیاری اشیاارزاں اوروافردستیاب ہوں گی سے نہ صرف ہزاروں روزگارکے نئے مواقع پیداہوگئے ہیں بلکہ پورے جنوبی پنجاب کے عوام کوجدید سہولیات اپنے قریب دستیاب ہوگئی ہیں۔ملتان کی ترقی خصوصاََصوبائی سیکرٹریٹ کے قیام اورصوبائی معاملات مقامی سطح پرحل ہونے کی طرف اٹھائے گئے اقدامات کی بدولت ملتان بہت جلد ترقی یافتہ شہروں میں شمارہوگا۔جرمنی جواپنی مصنوعات کی کوالٹی اپنی ریسرچ اورجدید آلات اورمہارتوں کی بدولت اپنی مثال آپ ہے کے ساتھ نہ صرف ہمارے تعلقات مزیدمضبوط ہوں گے بلکہ ہم ان کی مہارتوں سے فائدہ اٹھاکریہاں کی عوام کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لاسکیں گے ۔