سیاسی وابستگی کے بغیرمتاثرین سیلاب کوامداد ملنی چاہئیے ،ریلیف کا کام سیاسی بنیادوں پرنہیں ہورہا،وفاقی وزیرموسمیاتی تبدیلیاں شیری رحمان

اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیرموسمیاتی تبدیلیاں شیری رحمان نے کہاہے کہ سیاسی وابستگی کے بغیرمتاثرین سیلاب کوامداد ملنی چاہئیے اگر ایسا کوئی واقعہ ہواہے تو میں اس پرمعافی چاہتی ہوں،پوری کوشش ہے کہ وسائل کوبغیرکسی تفریق کے تقسیم کیا جائے۔

جمعہ کوقومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہاکہ وہ غوث بخش مہرصاحب کویقین دلاتی ہیں کہ ریلیف کا کام سیاسی بنیادوں پرنہیں ہورہا، اگر ایسا ہورہاہے تومیں اس پرمعافی چاہتی ہوں، ہم سب کا دکھ بانٹنے آئے ہیں۔

سیاسی وابستگی کے بغیرلوگوں کوامداد ملنی چاہئیے اگر ایسا کوئی واقعہ ہواہے تو میں اس پرمعافی چاہتی ہوں۔پوری کوشش ہے کہ وسائل کوبغیرکسی تفریق کے تقسیم کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ وسائل کی کمی ہے، عالمی بینک کے مطابق 30 ارب ڈالرکانقصان ہواہے، کوپ 27 میں ہم نے یہی مقدمہ لڑاہے کہ پاکستان جیساترقی پذیرملک مسائل کاسامناکررہاہے، سندھ میں سب سے زیادہ نقصان ہواہے۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی والوں نے ایک حساس معاملہ میں مداخلت کی کوشش کی، ان کو لوگوں کی تکالیف کاکوئی خیال نہیں ہے، ایک تہائی ملک سیلاب سے ڈوبا ہے،

سردیاں آئی ہیں اورلوگوں کی مشکلات بڑھ رہی ہے مگر بغیرکسی مقصد اورمنطق کے تقسیم کی سیاست ہورہی ہے،ساری دنیا پوچھ رہی ہے کہ پاکستان میں عمران خان کومسئلہ کیاہے۔پوراملک سیلاب میں ڈوبا ہواہے، اقتصادی مسائل، انہوں نے اپنے صدرکوبھی متنازعہ کردیاہے۔