25.5 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںسیالکوٹ،اسسٹنٹ کمشنر پسرورنے غیر قانونی پٹرول ایجنسی کو سیل کر دیا

سیالکوٹ،اسسٹنٹ کمشنر پسرورنے غیر قانونی پٹرول ایجنسی کو سیل کر دیا

- Advertisement -

سیالکوٹ۔5ستمبر (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر پسرور قمر محمود منج نے غیر قانونی پٹرول ایجنسی کو سیل ، پیمانہ کم ہو نے پر دو پمپ مالکان پر 70ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا، سول ڈیفنس کی ٹیم نے تین غیر قانونی منی پٹرول پمپس کی مشینیں ضبط کر لیں۔

ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان کی ہدایت پر اے سی پسرور قمر منج نے اللہ مالک پٹرولیم ڈگری گھمناں اور صادق پٹرولیم ڈھلواں کو چیک کیا جن کے پیمانے پورے نہیں تھے، دونوں پمپس مالکان پر بالترتیب بیس ہزار روپے اور پچاس ہزارروپے جرمانہ عائد کیا گیا ۔

- Advertisement -

دریں اثنا ڈی او سول ڈیفنس خالد اعوان کی قیادت میں ٹیم نے کلاسوالہ کے علاقے میں چیکنگ کی، اس دوران غیر قانونی طور پر چلنے والے تین منی پٹرول پمپس کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے مشینیں ضبط اور دکانیں سیل کر دی گئیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=386722

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں