23.8 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومزرعی خبریںسیالکوٹ،سورج مکھی کے کاشتکاروں کواچھی پیداوارکے لئے بروقت آبپاشی کی ہدایت

سیالکوٹ،سورج مکھی کے کاشتکاروں کواچھی پیداوارکے لئے بروقت آبپاشی کی ہدایت

- Advertisement -

سیالکوٹ۔17اپریل (اے پی پی):محکمہ زراعت سیالکوٹ کی جانب سے سورج مکھی کے کاشتکاروں کواچھی پیداوارکے حصول کے لئے مناسب اور بروقت آبپاشی کی ہدایت کی گئی ہے اور کہا گیاہے کہ سورج مکھی کی بہتر پرورش کے لئے پانی کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں کیونکہ جڑوں کے ذریعے پودوں کو مطلوب خوراک کے اجزاء پانی میں حل ہوکر پودے تک پہنچتے ہیں نیز ضیائی تالیف کے عمل میں بھی اس کا کردار انتہائی اہم ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت (توسیع) سیالکوٹ ڈاکٹر رانا قربان علی خان نے کاشتکاروں کے نام پیغام میں کہا کہ سورج مکھی کم پانی میں پروان چڑھنے کی صلاحیت رکھنے والی فصل ہے جس کے باعث کاشتکار اکثر اس کی آبپاشی پرپوری توجہ نہیں دیتے جس کی وجہ سے پیداوار میں کمی واقع ہورہی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ سورج مکھی کی فصل کو پہلا پانی بیج پھوٹنے کے 25 سے 30دن بعد ‘دوسرا پانی پہلے پانی کے 15 سے 20 دن بعد’ تیسرا پانی پھولوں کی ڈوڈیاں بنتے وقت اور چوتھا پانی بیج بننے کے مرحلے پرلگانا ضروری ہے تاکہ بہتر پیداور کا حصول ممکن ہو۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583337

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں