27.7 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںسیالکوٹ،ٹرک اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم ، نوجوان جاں بحق

سیالکوٹ،ٹرک اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم ، نوجوان جاں بحق

- Advertisement -

سیالکوٹ۔17اپریل (اے پی پی):سیالکوٹ کے علاقے ڈیفنس روڈ پر ٹرک اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم میں نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو ترجمان کے مطابق حادثہ ڈیفنس روڈ سیالکوٹ پر اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی ،جس کے نتیجے میں 32 سالہ مزمل موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ نوجوان تحصیل پسرور کے علاقہ قلعہ کالر والا کا رہائشی تھا۔ ریسکیو 1122 نے لاش کو علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583694

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں