23.8 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 26, 2025
ہومعلاقائی خبریںسیالکوٹ،پیسٹی سا ئیڈز کے ڈیلرز کے لیے ٹریننگ سیشن کا انعقاد

سیالکوٹ،پیسٹی سا ئیڈز کے ڈیلرز کے لیے ٹریننگ سیشن کا انعقاد

- Advertisement -

سیالکوٹ۔22اپریل (اے پی پی):ڈائریکٹر ایگریکلچر (پلانٹ پروٹیکشن) پیسٹ وارننگ و کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سا ئیڈز سیالکوٹ ڈاکٹر مقصود احمد کی زیر نگرانی محکمہ زراعت سیالکوٹ کے دفتر میں پیسٹی سا ئیڈز کے ڈیلرز کے لیے ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ٹریننگ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مقصود احمد کا کہنا تھا کہ چاول وطن عزیز کی اہم ترین فصل ہے۔

پاکستانی باسمتی چاول بہترین خوشبو کی وجہ سے اس کی یورپ، افریقہ، امریکہ اور گلف کی منڈیوں میں کافی زیادہ مانگ ہے ۔جب چاول کی فصل تیاری کے آخری مراحل میں ہوتی ہے تو ہمارے کاشتکار بھائی اس پر غیر ضروری زہروں کا سپرے کرتے ہیں جسکی وجہ سےچاول کے دانوں میں زہروں کی باقیات رہ جاتی ہیں جس کی وجہ سے ہمارے چاول کی ایکسپورٹ میں کافی کمی آجاتی ہے۔اس ٹریننگ کا مقصد یہ آگاہی دینا ہے کہ آپ لوگ کا شتکار بھائیوں کو غیر ضروری سپرے کے نقصانات سے آگاہ کریں۔

- Advertisement -

اس موقع پر انہوں نے منصوبہ برائے چاول اور سبزیوں پر زرعی زہروں کی باقیات کی تخفیف زرعی زہروں کی باقیات سے پاک پیداوار کے حصول، دھان کی فصل کے نقصان دہ کیڑے، بیماریاں، ان کی پہچان اور تدارک، دھان کی ایکسپورٹ کے مسائل، زہروں کی باقیات اور سد باب پر تفصیلی بریفنگ دی ۔ ڈائریکٹر نے چاول اور سبزیوں پرکیڑے مار ادویات کی باقیات کو کم کرنے، پی ایچ آئی،ایم آر ایل اور دیگر مروجہ مسائل کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی اور ان کے اثرات کے بارے میں بتایا۔

انہوں نے مربوط طریقہ انسداد کو اپناتے ہو ئے مناسب اور موزوں زہروں کا انتخاب اور استعمال قبل از برداشت ( پی ایچ آئی ) کو ہر صورت مد نظر رکھنے کے ساتھ ساتھ زہروں کے استعمال کو ہمیشہ آخری آپشن رکھنے پر زور دیا گیا۔انہوں نے نقصان دہ کیڑوں کو مربوط طریقہ انسداد کے ذریعے جن میں روشنی کے پھندے، پہلے چپکنے والے کارڈ ، پھل کی مکھی کے پھندوں کا استعمال کرنے اور زرعی ادویات کا کم سے کم استعمال کرنے پر زوردیا

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585833

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں