- Advertisement -
سیالکوٹ۔26مئی (اے پی پی):سیالکوٹ سمیت ملک بھر میں یوم تکبیر28 مئی کو ملی جوش وجذبہ کے ساتھ منایا جائے گا ۔28 مئی 2025کو پاکستان کو ایٹمی طاقت بنے 27سال مکمل ہوجائینگے،28 مئی کو ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی ۔
یوم تکبیر کے سلسلہ میں سیالکوٹ سمیت ملک بھر میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔پاکستان مسلم لیگ (ن)سیالکوٹ کی جانب سے یوم تکبیر کے حوالے سے سیمینارز اور تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جبکہ اس دن کی مناسبت سے کیک بھی کاٹے جائینگے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=601390
- Advertisement -