25.5 C
Islamabad
بدھ, اپریل 23, 2025
ہومزرعی خبریںسیالکوٹ، سبسڈی پر زرعی مشینری و آلات کی فراہمی کے لئے کاشتکاروں...

سیالکوٹ، سبسڈی پر زرعی مشینری و آلات کی فراہمی کے لئے کاشتکاروں سے درخواستیں مطلوب

- Advertisement -

سیالکوٹ۔29اگست (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت (توسیع )سیالکوٹ ڈاکٹر سجاد محمود نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی طرف سےسیالکوٹ میں زرعی مشینری و آلات کی کاشتکاروں کو سبسڈی پر فراہمی کے لئے کاشتکاروں سے درخواستیں مطلوب ہیں۔اس ضمن میں کاشتکاروں کو مشینری کی خرید کے لئے60 فیصد(زیادہ سے زیادہ5 لاکھ روپے) سبسڈی فراہم کی جائے گی۔ درخواست گزار کم ازکم 50 ہارس پاور کے ٹریکٹر (خود چلنے والی مشینری کے علاوہ) کا مالک ہو۔درخواست گزار نہری علاقوں میں 25 ایکڑ تک اور بارانی علاقوں میں 50 ایکڑ تک زرعی زمین کا مالک/ مزارع ہو۔یہ بات انہوں نے "اے پی پی ” سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس منصوبہ کے تحت سبسڈی پر زرعی آلات حاصل کرنے والا کاشتکار/ سروس پروائیڈر منصوبہ کی مدت کے دوران دوسرے کسانوں کو کرایہ پر خدمات دینے کا پابند ہوگا۔اس سکیم کے تحت مشینری/ آلات کے حصول کے لئے درخواست گزار نے پنجاب کے کسی اور مرکز یا ضلع میں درخواست نہ دی ہو۔منصوبہ کے تحت الاٹمنٹ لیٹر کے اجراء کے 10 دن کے اندر منظور شدہ فرموں / کمپنیوں کے پاس بکنگ کروانا ضروری ہو گا ورنہ مالی امداد منسوخ تصور ہو گی جسے کسی بھی عدالت میں چیلنج نہیں کیا جا سکے گا اور یہ مالی امداد لسٹ میں موجود اگلے اہل فرد کو دے دی جائے گی۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ اس منصوبہ کے تحت حاصل کردہ مشینری کو پہلے چار سال کے دوران کسی دوسرے شخص کو فروخت یا منتقل نہیں کیا جا سکے گا۔اس کے علاوہ درخواست گزار کو متعلقہ ضلع کے اسسٹنٹ ایگریکلچر انجنئیر/اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایگریکلچرل انجنئیرنگ کے تحت مشینری کے آپریشنز،دیکھ بھال اور مرمت سے متعلق ایک روزہ تربیت حاصل کرنا ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ خواہشمند کاشتکار درخواست فارم بمعہ زرعی مشینری کی تفصیل محکمہ زراعت پنجاب کی ویب سائٹ field.agripunjab.gov.pkسے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔اس ضمن میں درخواست گزار مکمل فارم پر کرکے مطلوبہ کاغذات بشمول بیان حلفی(100روپے کے اشٹام پر) متعلقہ اسسٹنٹ ایگریکلچر انجنئیرکے دفتر میں 30ستمبر2023 تک جمع کروائیں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=383809

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں