35.5 C
Islamabad
بدھ, اپریل 16, 2025
ہومزرعی خبریںسیالکوٹ، کاشتکاروں کو اپریل ، مئی میں چارہ کاشت کرنے کی ہدایت

سیالکوٹ، کاشتکاروں کو اپریل ، مئی میں چارہ کاشت کرنے کی ہدایت

- Advertisement -

سیالکوٹ۔ 15 اپریل (اے پی پی):کاشتکاروں کو مال مویشیوں کی بہترین پرورشِ کے لیے اپریل ، مئی میں چارہ جات کاشت کر نے کی ہدایت کی گئی ہے ، تاکہ جانوروں کو متوازن غذا فراہم کی جا سکے اور دودھ کی پیداوار میں اضافہ ممکن ہو۔ چوہدری عثمان گھمن زرعی ماہر کے مطابق جوار ایک اہم گرمیوں کی فصل ہے جو کم وقت میں تیار ہو جاتی ہے اور دو سے تین کٹائیاں دیتی ہے۔باجرہ خشک زمین میں اچھی پیداوار دیتا ہے اور دودھ دینے والے جانوروں کے لیے مفید ہے۔مکئی برائے چارہ نرم اور ہضم ہونے والا چارہ ہے، جس سے دودھ کی پیداوار میں اضافہ ہوتا ہے۔

سدا بہار گھاس ایک بار کاشت کر کے کئی سال تک چارہ حاصل کیا جا سکتا ہے، لیکن پانی اور کھاد کا مناسب انتظام ضروری ہے۔لوسرن غذائیت سے بھرپور چارہ ہے جو بار بار کاٹا جا سکتا ہے، لیکن اس کے لیے پانی کی مناسب فراہمی درکار ہے۔گوار بھی ایک اچھی گرمیوں کی فصل ہے جو جانوروں کے لیے مفید ہے۔چوہدری عثمان گھمن نے کسانوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے علاقے کی آب و ہوا، زمین کی نوعیت اور پانی کی دستیابی کے مطابق فصل کا انتخاب کریں تاکہ بہترین نتائج حاصل کئے جا سکیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=582128

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں