Election day banner
16.2 C
Islamabad
منگل, دسمبر 10, 2024
ہومزرعی خبریںسیالکوٹ، کاشتکاروں کو دھان کی کٹائی کے بعدپھنڈائی کا عمل جلدمکمل کرنے...

سیالکوٹ، کاشتکاروں کو دھان کی کٹائی کے بعدپھنڈائی کا عمل جلدمکمل کرنے کی ہدایت

- Advertisement -

سیالکوٹ۔ 01 نومبر (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (توسیع)سیالکوٹ ڈاکٹر سجاد محمود نے کاشتکاروں کو دھان کی کٹائی کے بعد جلد پھنڈائی کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ فصل کو کھیت میں پڑانہ رہنے دیں کیونکہ کٹائی وپھنڈائی کے درمیان جتنا زیادہ وقفہ ہوگا چاول کی ریکوری اتنی ہی کم ہوتی جائے گی نیز چاول کی کٹائی کے موسم میں دن قدرے گرم اور راتیں ٹھنڈی ہوتی ہیں جبکہ اس دوران اوس بھی پڑتی ہے

- Advertisement -

جس سے کھیت میں پڑی فصل اوس سے بھیگ جاتی ہے اور دن کی دھوپ سے سوکھ جاتی ہے اس طرح متواترخشک اور ترہونے سے دانوں میں چوڑی پڑجاتی ہے جس سے دھان کی چھڑائی متاثر ہوتی ہے۔ انہوں نےبتایا کہ جب دانوں میں نمی کی مقدار20 سے 22فیصد رہ جائے تو دھان کی فصل کٹائی کے قابل ہوجاتی ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں