22.1 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںسیالکوٹ میں ای چالان کا سلسلہ شروع

سیالکوٹ میں ای چالان کا سلسلہ شروع

- Advertisement -

سیالکوٹ۔30جنوری (اے پی پی):سیالکوٹ پولیس نے ای چالان کا سلسلہ شروع کر دیاہے۔ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق سیالکوٹ میں سیف سٹی کمیروں کے ذریعے ای چالان سسٹم شروع کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں سیالکوٹ پولیس کی جانب سے جاری کرد ہدایات کے مطابق کار سوارسیٹ بیلٹ کا استعمال لازمی جبکہ موٹر سائیکل سوار حضرات ہیلمٹ کا استعمال ضروری بنائیں،خلاف ورزی کی صورت میں گاڑی کی نمبر پلیٹ پر آٹو میٹک طریقہ کار سے چالان جاری ہو جائے گا۔ترجمان پولیس نے شہریوں سے اپیل کی کہ شہری ای چالان سے بچنے کے لیے ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کریں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=553858

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں