14.4 C
Islamabad
منگل, مارچ 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںسیالکوٹ پولیس کی جانب سے شہداء پولیس کو خراج تحسین پیش کرنے...

سیالکوٹ پولیس کی جانب سے شہداء پولیس کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے گزشتہ روز پروقار تقریب کا انعقاد،گولڈ میڈل تقسیم کیے گئے

- Advertisement -

سیالکوٹ۔ 04 مارچ (اے پی پی):سیالکوٹ پولیس کی جانب سے شہداء پولیس کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے گزشتہ روز پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا اور فیملیز میں گولڈ میڈل تقسیم کی گئے۔ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد کی سربراہی میں شہداء سیالکوٹ پولیس کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں شہداء کی فیملیز نے شرکت کی۔فیملیز کیلئے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیااور شہداء کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے فیملیز میں گولڈ میڈل اور تحائف تقسیم کیے گئے۔اس موقع پر ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں اور محکمہ پولیس کا فخر ہیں۔ ہم ملک و قوم کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں، شہداء کی فیملیز ہماری اپنی فیملیز ہیں انہیں کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑ سکتے ہیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=568486

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں