سیالکوٹ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی، فحاشی پھیلانے 11 افراد گرفتار

Gang arrested
Gang arrested

سیالکوٹ۔ 20 فروری (اے پی پی):سیالکوٹ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے فحاشی پھیلانے 11 افراد کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مراد پولیس انسپکٹر میاں عبدالرزاق نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی ہدایات پر ٹیم کے ہمراہ گوہد پور اور مراد پور میں دو قحبہ خانوں پر چھاپے مار کر قابل اعتراض حالت میں 6 مرد اور 5 خواتین کو گرفتار کر کے انکے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں

گرفتار ملزمان میں تنزیلہ,رمشاء,عروج فاطمہ،شانزہ،ایمان فاطمہ،عمران،یاسین،ذوہیب،توقیر خالد،علی رضا اور عامر شامل ہیں قبل ازیں بھی مراد پور پولیس نے قحبہ خانے پر چھاپے کے دوران متعدد مرد و خواتین کو قابل اعتراض حالت میں گرفتار کر کے ان پر مقدمات درج کئے تھے۔