سیالکوٹ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں، گینگ سرغنہ سمیت دوگرفتار

105
Sialkot Police
Sialkot Police

سیالکوٹ۔ 27 مارچ (اے پی پی):سیالکوٹ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے شہر اور گردونواح میں اسلحہ کے زور پر شہریوں کو لوٹنے والے دو گینگ سرغنہ سمیت گرفتار کر لئے ۔ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق رات گئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ فیصل شہزاد کی ہدایات پر سیالکوٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئےشہر اور گردونواح میں اسلحہ کے زور پر شہریوں کے ساتھ ڈکیتی کرنے والے دو گینگ جو خوف کی علامت بنے ہوئے تھے کے 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایچ او صدر سیالکوٹ انسپکٹر غازی میاں عبدالرزاق نے پولیس ٹیم کے ہمراہ دن رات کی انتھک محنت سے شاہراہ عام پر وارداتیں کرنے والے حامد عرف بلا گینگ کے سرغنہ حامد کو ساتھیوں حسنین،علی،عمر سمیت گرفتار کر لیا جبکہ موٹرسائیکلیں چھیننے والے دو رکنی حیدری گینگ کے سرغنہ حیدر کو ساتھی فرحان سمیت گرفتار کر لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق چھ ڈاکوئوں نے دوران تفتیش پولیس کو بتایا کہ وہ مختلف شاہراہوں پر وارداریں کرتے تھے

ملزمان سے دوران تفتیش 3 لاکھ روپے نقدی پانچ موٹرسائیکلیں اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے اور ان سے مزید تفتیش جاری ہے ملزمان کی گرفتاری پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد نے پولیس ٹیم کے لئے تعریفی سرٹیفکیٹ کا اعلان کیا ہے۔