سیالکوٹ پولیس کی کارروائی، 4 پتنگ فروش گرفتار

Against kite flying
Against kite flying

سیالکوٹ۔ 21 فروری (اے پی پی):سیالکوٹ پولیس نے پتنگ مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 4 پتنگ فروش گرفتار کر لیے۔ ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق تھانہ رنگپورہ پولیس نے پتنگ مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزمان عمر سلطان اور احمد اشرف کے قبضہ سے1200پتنگیں اور 30 ڈوریں برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔

تھانہ مراد پورپولیس نے پتنگ مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزمان سلمان اور شرافت کےقبضہ سے800پتنگیں اور 33 ڈوریں برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔