28.2 C
Islamabad
جمعرات, مئی 8, 2025
ہومعلاقائی خبریںسیالکوٹ کے محنت کشوں اور ہنر مندوں کی ہنر مندی کا لوہا...

سیالکوٹ کے محنت کشوں اور ہنر مندوں کی ہنر مندی کا لوہا پوری دنیا مانتی ہے،منشاء اللہ بٹ

- Advertisement -

سیالکوٹ ۔ 01 مئی (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی محمد منشاء اللہ بٹ نے کہا کہ سیالکوٹ کے محنت کشوں اور ہنر مندوں کی ہنر مندی کا لوہا پوری دنیا مانتی ہے ان کے ہاتھوں سے بننے والے سرجیکل کے آلات و اوزاروں ، چمڑے کی مصنوعات اور کھیلوں کے سامان کی اپنی معیار اور پائیداری کی وجہ سے پوری دنیا میں مانگ ہے اسی طرح یہاں کے صنعت کار پاکستان کا پرچم لئے ملکوں ملکوں سیالکوٹ کی برآمدات کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں اور ملک کیلئے اربوں ڈالر کا قیمتی زیر مبادلہ کما کر خدمت کررہے ہیں جن کو حکومت اور عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

یہ بات انہوں نے پاکستان ورکرز فیڈریشن پنجاب زیر اہتمام محنت کشوں کے عالمی دن یوم مزدور یکم مئی 2025 کی سالانہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔صدر پاکستان ورکرز فیڈریشن پنجاب چودھری محمد اشرف، رفیق مغل اور یوسف باجوہ سمیت مختلف ورکرز یونین کے عہدیداران اور نمائندگان نے تقریب میں شرکت کی۔ محمد منشاء اللہ بٹ کی آمد پر ورکرز یونین نے ان کا والہانہ استقبال کیا اور مزدوروں کے حقوق کے حوالے سے مطالبات پیش کئے۔

- Advertisement -

محمد منشاء اللہ بٹ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ناصرف مزدوروں کی کم سے کم اجرت میں اضافہ کیا ہے بلکہ اس پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے ریاستی اداروں کو ہدایات جاری کیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی موقع ملا ہماری حکومت نے ورکرز کیلئے سوشل سیکیورٹی ہسپتال، قائد اعظم ورکرز پبلک سکول اور ورکرز کالونی جیسے پراجیکٹ کو کامیابی سے مکمل کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کے راشن کارڈ پروگرام کا باقاعدہ اجرا کر دیا گیا ہے۔

40 ارب کی سبسڈی، ماہانہ 3,000 روپے ریلیف اور اشیائے خوردونوش پر 20 فیصد رعایت، یہ سب محنت کش طبقے سے کیے گئے وعدوں کی عملی تعبیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ میں ایک اور لیبر کالونی کے قیام کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ورکرز ہسپتال لاہور میں کارڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ اور 200 بستروں کے اضافے کا اعلان کیا ہے جس سے مزدوروں کی صحت کی معیاری سہولیات میسر آئیں گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590834

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں