سیالکوٹ گیریژن کے قریب گولہ بارود کے شیڈ میں آگ ، بروقت قابو پالیا گیا، آئی ایس پی آر

55

راولپنڈی۔20مارچ (اے پی پی):سیالکوٹ گیریژن کے قریب گولہ بارود کے شیڈ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تاہم اس پر بروقت قابو پالیا گیا۔اتوار کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔مؤثر اور بروقت کارروائی سے نقصانات اور آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔