سیدعلی گیلانی کا سوپور کے شہید نوجوانوں کو خراج عقیدت

128

سرینگر ۔ 06 فروری (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے امرگڑھ سوپور میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں حال ہی میںشہید ہونیوالے دو کشمیری نوجوانوںسجاد احمد لون اور اظہرالدین کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ علاقے میں نہتے کشمیریوں کے مسلسل قتل عام کا ذمہ دار ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ ہمارے یہ سرفروش ایک مقدس کاز کے لیے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیںاور شہداءکی قربانیوں کو ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیاجائے گا اور ان کے مشن کو ہرقیمت پر منطقی انجام تک جاری رکھا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری امن پسند لوگ ہیںاوربھارتی اپنی ضد اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے مسلسل جموں وکشمیر میں نہتے کشمیریوں کا قتل عام کر رہا ہے