سید زاہد گیلانی میموریل چیس ٹورنامنٹ اتوار کوکھیلا جائے گا

115

اسلام آباد ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان چیس فیڈریشن کے زیراہتمام اور پنجاب چیس ایسوسی ایشن کے تعاون سے سید زاہد گیلانی میموریل چیس ٹورنامنٹ اتوار کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔ چیف آرگنائزر محمد شفیق نے بتایاکہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے کھلاڑی حصہ لیں گے۔ ٹورنامنٹ میں شرکت کی خواہش رکھنے والے کھلاڑیہفتہ تک اپنے اپنے ناموں کا اندراج کروا سکتے ہیں۔ ٹورنامنٹ میں اول پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑی کیلئے دس ہزار روپے، دوئم آنے والے کو سات ہزار روپے، تیسری پوزیشن حاصل کرنے کھلاڑی کو پانچ ہزار روپے انعام ملیں گے۔ چوتھی پوزیشن کیلئے تین ہزار روپے، پانچویں اور چھٹی پوزیشن کیلئے دو، دو ہزار روپے جبکہ ساتویں سے لے کر بارہویں پوزیشن تک کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو پندرہ، پندرہ سو روپے بطور انعام دیئے جائیں گے۔ پاکستان چیس فیڈریشن کے نائب صدر امین ملک نے بتایاکہ پاکستان چیس فیڈریشن کے زیراہتمام ہر ماہ چیس ٹورنامنٹ باقاعدگی سے منعقد ہو رہا ہے جس سے نوجوان نسل کو سیکھنے کا موقع مل رہا ہے