39.8 C
Islamabad
جمعرات, مئی 22, 2025
ہومقومی خبریںسید سید نیر حسین بخاری کی خضدار میں سکول بس پر حملے...

سید سید نیر حسین بخاری کی خضدار میں سکول بس پر حملے کی شدید مذمت

- Advertisement -

اسلام آباد۔21مئی (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹینز کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے خضدار میں سکول بس پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

بدھ کو پی پی پی میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ درندہ صفت دہشت گردوں نے معصوم بچیوں کو نشانہ بنایا۔

- Advertisement -

انسانیت دشمنوں کے منصوبہ سازوں کو ڈھونڈ نکال کر عبرت کا نشان بنایا جائے۔ انسانیت دشمن کسی رعایت کے مستحق نہیں دہشت گردی جڑ سے اکھاڑنے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر من و عن عملدرآمد لازم ہے ۔

نیئر بخاری نے اپیل کی کہ انسانیت دوست طبقات اور پیپلز پارٹی کارکن معصوم بچوں کی جانیں بچانے کیلئے ہسپتالوں میں جا کر خون کے عطیات دیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=599878

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں