اسلام آباد۔1دسمبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے رہنمااور سابق ممبر قومی اسمبلی و پارلیمانی سیکریٹری مخدوم سید علی حسن گیلانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اتوار کو سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سابق ممبر قومی اسمبلی مخدوم سید علی حسن گیلانی چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کے قریبی عزیز تھے۔چیئرمین سینیٹ نے مخدوم سید علی حسن گیلانی کے اچانک انتقال کو ایک بہت بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے جنوبی پنجاب کے عوام کی بھرپور طریقے سے خدمت کی ہے
،جمہوریت اورجمہوری روایات کے فروغ کے لئے مخدوم سید علی گیلانی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ مخدوم سید علی حسن گیلانی کی وفات پر دل افسردہ ہے،اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند کرےاورلواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔سید یوسف رضا گیلانی منگل 3 دسمبر کوقرآن خوانی و قل شریف اور فاتحہ خوانی میں شرکت کریں گے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=530919