سیرا لیون میں کرفیو کا اعلان

147
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین سینیٹر فیصل سلیم رحمان سے ملائیشیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن کی ملاقات ، تعلیمی تعاون، تجارت، سیاحت اور دوطرفہ روابط پر تبادلہ خیال

فری ٹاؤن۔26نومبر (اے پی پی):سیرا لیون نے فوجی بیرکوں پر حملے کے بعد ملک بھر میں کرفیو کا اعلان کر دیا۔برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق سری الیون کے وزیر اطلاعات چرنور باہ نے کہا ہے کہ کچھ نامعلوم افراد نے ولبرفورس بیرکوں میں موجود اسلحہ خانے میں گھسنے کی ناکام کوشش کی ہے جس کے بعد ملک بھر میں فوری طور پر کرفیو کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم شہریوں کو سختی سے گھروں کے اندر رہنے کا مشورہ دیتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ سکیورٹی فورسز صورتحال پر قابو پا رہی ہیں۔واضح رہے کہ سیرالیون میں جون کے متنازعہ انتخابات میں صدر جولیس ماڈا بائیو کے دوبارہ منتخب ہونے کے بعد سے سیاسی صورتحال کشیدہ ہے۔