سیلابی پانی کو ذخیرہ کیا جائے تو زراعت و صنعت کیلئے گیم چینجر ثابت ہو سکتا ہے، افتخار علی ملک

79

لاہور۔1جولائی (اے پی پی):سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ سیلابی پانی کو ذخیرہ کیا جائے تو یہ زراعت اور صنعت کے لیے گیم چینجر ثابت ہو سکتا ہے۔ منگل کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پائیدار واٹر سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے نئے آبی ذخائر کی تعمیر وقت کی ضرورت ہے۔

آبی ذخائر پانی کے بہاو کو منظم اور سیلاب کے خطرات کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ صاف قابل تجدید بجلی کا ذریعہ ہیں۔ افتخار علی ملک نے کہا دیامر بھاشا اور مہمند ڈیموں پر کام تیز کیا جانا چاہیے اور مزید نئے قابل عمل مقامات کی تلاش کی جانی چاہیے۔

اس سے نہ صرف پانی و بجلی میسر آئے گی بلکہ یہ زراعت، خوراک، ماحولیاتی استحکام اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔