اسلام آباد۔31اگست (اے پی پی):وزیراعظم شہبازشریف نے امریکاکی جانب سے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لئے امداد کے اعلان پر شکریہ اداکیاہے۔
بدھ کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہاکہ وہ امریکی حکومت کی جانب سے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے انسانی امداد کے اعلان پر امریکی حکومت کے شکر گزارہیں۔
یہ ایک بڑاسانحہ ہے جس میں لاکھوں لوگ متاثرہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت ہمیں دنیا بھر سےاپنے دوستوں کی طرف سے ان دکھی لوگوں کی مدد کی ضرورت ہے۔