سیلاب متاثرین امداد ، متحدہ عرب امارات سےآٹھواں طیارہ امدادی سامان لیکر پاکستان پہنچ گیا

152
foreign Ministry
foreign Ministry

اسلام آباد۔1ستمبر (اے پی پی):سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں انسانی امداد کے تسلسل میں متحدہ عرب امارات سے ایک اور طیارہ امدادی سامان لیکر جمعرات کو پاکستان پہنچ گیا۔

جمعرات کو دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق امدادی سامان لے کر آنے والے طیارے کا کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر صوبائی وزیر محنت سعید غنی نے استقبال کیا۔ یہ متحدہ عرب امارات سے آنے والی آٹھویں پرواز ہے جو تباہ کن سیلاب سے متاثرہ پاکستانی عوام کے لیے امدادی سامان لے کر آئی ہے۔

ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے پیدا ہونے والی تباہ کن صورتحال پر قابو پانے کے لیے پاکستانی عوام کے ساتھ تعاون اور یکجہتی پر پاکستان متحدہ عرب امارات کی حکومت اور عوام کا شکر گزار ہے۔