سینئر اداکار خالد بٹ طویل علالت کے بعد لاہور میں انتقال کرگئے

Actor Khaled Butt

اسلام آباد۔12جنوری (اے پی پی):سینئر اداکار خالد بٹ طویل علالت کے بعد لاہور میں انتقال کر گئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق خالد بٹ کی نمازِ جنازہ آج بعد نماز عصر ادا کی جائے گی۔واضح رہے کہ خالد بٹ نے کئی فلموں اور ڈراموں میں کام کیا۔ انہیں پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا گیا۔شوبز کی نامور شخصیات نے اداکار خالد بٹ کے انتقال پر مرحوم کے اہلخانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم نے بے شمار ٹی وی ڈراموں، فلموں، تھیٹر میں صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔مزید کہا کہ خالد بٹ کے انتقال سے شوبز انڈسٹری میں ہونے والا خلاء پُر نہیں ہوسکے گا۔

واضح رہے کہ ان کے حالیہ ڈرامے خئی میں ان کے کردار تراب خان کو بہت پسند کیا جارہا تھا ۔