26.6 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومقومی خبریںسینئر صحافی علی رضا علوی پی ایف یو جے سے الحاق کی...

سینئر صحافی علی رضا علوی پی ایف یو جے سے الحاق کی خواہشمند یوجیز کی کمیٹی کیلئے نامزد

- Advertisement -

اسلام آباد۔8اپریل (اے پی پی):سابق صدر راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (آرآئی یوجے)،سینئر صحافی علی رضا علوی پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) سے الحاق کی خواہشمند یوجیز کی کمیٹی کیلئے اسلام آباد سے نامزد ہو گئے۔صدر پی ایف یو جے افضل بٹ اور سیکرٹری جنرل ارشد انصاری نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔کمیٹی پی ایف یو جے سے الحاق کے خواہشمند یوجیز کا ملک گیر دوره کرکے آئندہ ایف ای سی کے اجلاس میں سفارشات پیش کرے گی ۔

کمیٹی کے چیئرمین سابق سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے خورشید عباسی اور چاروں صوبوں کی نمائندگی کرنیوالے نائب صدور ممبران ہوں گے ۔کے پی کے کے نمائنده ناصرحسین ، بلوچستان کے نمائنده عیسی ترین، سندھ کے نمائنده خالد کھوکھر ، پنجاب کے نمائندہ راجہ حبيب اوراسلام آباد کےنمائنده اینکر پرسن وکالم نگار علی رضا علوی ہوں گے۔جڑواں شہروں کے صحافتی حلقوں نے اس انتخاب پر علی رضا علوی اور دیگر نمائندگان کو مبارکباد پیش کی ہے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=579738

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں