سینٹرل جیل کے حاضری رجسٹر کا صفحہ پلٹ چکا ہے،مجرم چار سال ملک پر مسلط اور بے گناہ جیلوں میں رہے ، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ

264

اسلام آباد۔19اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان نے کہا ہے کہ اب سینٹرل جیل کے حاضری رجسٹر کا صفحہ پلٹ چکا ہے،مجرم چار سال ملک پر مسلط اور بے گناہ جیلوں میں رہے ۔ منگل کو وزارت داخلہ کا قلمدان سنبھالنے کے بعد اپنے مختصر بیان میں انہوں نےکہا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے کرم سے بے گناہوں کو عزت دی اور سرخرو کیا ہے ۔

اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہوئے کہتا ہوں وتعزمن تشاءوتذل من تشاء۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنی قدرت کا یہ نظارہ عوام کو دکھایا ہے ،دوسروں کو رسوا کرنے کی کوشش کرنے والے خود خوار ہوگئے ہیں ، اب آئین شکن اور گھڑی چور جیلوں میں جائیں گے۔