سینٹ لوشیا کنگز نے سی پی ایل26 ویں میچ میں گیانا ایمیزون واریئرز کو7 وکٹوں سے ہرا دیا

125
کیریبین پریمیئر لیگ
کیریبین پریمیئر لیگ کے کوالیفائر ٹومیچ میں گیانا ایمیزون واریئرز اور بارباڈوس رائلز کی ٹیمیں (کل )آمنے سامنے ہوں گی

گیانا۔15ستمبر (اے پی پی): سینٹ لوشیا کنگز نے کیریبین پریمیئر لیگ کے 26ویں میچ میں گیانا ایمیزون واریئرز کو 7وکٹوں سے شکست دے دی ۔سینٹ لوشیا کنگز کی لیگ کے گیارہویں ایڈیشن میں یہ چوتھی فتح ہے۔

اس فتح کے بعد سنٹ لوشیا کنگز نے بھی ناک آئوٹ مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔فاتح سینٹ لوشیا کنگز نے گیانا ایمیزون واریئرز کی جانب سے ملنے والا 168 رنز کا مطلوبہ ہدف 17.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ سینٹ لوشیا کنگز کے بلے باز بھانوکا راجا پاکسے نے 49 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 9 چوکوں اور 5 فلک شگاف چھکوں کی مدد سے 86 رنز اور کولن منرو نے 55 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا ۔

بھانوکا راجا پاکسے کو عمدہ بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔پروویڈنس سٹیڈیم، گیانا میں کھیلے گئے سی پی ایل کے 26ویں میچ میں گیانا ایمیزون واریئرز کے کپتان عمران طاہر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بناکر سینٹ لوشیا کنگز کو میچ میں کامیابی کے لئے 168 رنز کا ہدف دیا۔ اعظم خان 40 اور شائی ہوپ 38 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

سینٹ لوشیا کنگز کے الزاری جوزف نے دو جبکہ میتھیو فورڈ اور سکندر رضا نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ جواب میں سینٹ لوشیا کنگز نے اپنے بلے باز بھانوکا راجا پاکسے کی 86 رنز اور کولن منرو 55 رنز کی اننگز کی بدولت مطلوبہ ہدف 17.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے گیانا ایمیزون واریئرز کو میچ میں 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔ بھانوکاراجاپاکسے کو عمدہ بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔