سینیٹر شیری رحمان کی باجوڑ میں جمیعت علما اسلام کے ورکرز کنونشن میں دھماکے کی شدید مذمت

205
شیری رحمان

اسلام آباد۔30جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے باجوڑ میں جمیعت علما اسلام کے ورکرز کنونشن میں دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ اتوار کو اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ جمیعت علما اسلام کے ورکرز کنونشن پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت اور حملے میں شہید افراد کے لواحقین اور پوری جمعیت علما اسلام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

شیری رحمان نے جمعیت علما اسلام کے زخمی کارکنان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں، شیری رحمان نے پارٹی کارکنوں پر زور دیا کہ پیپلز پارٹی کے کارکنان خون کا عطیہ دینے اور امدادی کارروائیوں میں شامل ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی سرگرمی پر دہشتگردوں کا حملہ انتہائی تشویشناک ہے۔