اسلام آباد ۔ 10 اکتوبر (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات سینیٹر مشاہد اﷲ خان نے کہا ہے کہ عمران خان بغیر سوچے سمجھے باتیں کرنے کے عادی ہیں‘ وہ الٹے بھی لٹک جائیں اسلام آباد بند نہیں کر سکتے، ملک میں جمہوریت مستحکم ہو رہی ہے، عالمی ادارے معیشت کے استحکام کی بات کر رہے ہیں، اداروں کی آزادی سے جمہوریت مضبوط ہوتی ہے، پاکستان میں ہونے والی ترقی ہمارے پڑوسیوں کو اچھی نہیں لگتی‘ اس عمل کو روکنے کے لئے وہ یہاں پر موجود اپنے آلہ کاروں کو استعمال کرتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے پیر کو مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد ”اے پی پی“ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔