24.4 C
Islamabad
اتوار, مئی 4, 2025
ہومقومی خبریںسینیٹر پروفیسر ساجد میر کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی،خواجہ محمد...

سینیٹر پروفیسر ساجد میر کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی،خواجہ محمد آصف اور احسن اقبال سمیت سیاسی ومذہبی شخصیات کی شرکت

- Advertisement -

سیالکوٹ۔ 03 مئی (اے پی پی):مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر کی نماز جنازہ سیالکوٹ میں ادا کر دی گئی۔

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال، سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری، وزیر مملکت برائے منصوبہ بندی و ترقی چوہدری ارمغان سبحانی، سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سمیت سیالکوٹ کی کاروباری برادری سمیت عوام الناس کی کثیر تعداد نے مرحوم کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

- Advertisement -

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سمیت سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی چوہدری احسن اقبال نے مرحوم کو ان کی خدمات کے اعتراف میں خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ان کی ملک وقوم اور جمہوریت کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ مرحوم سینیٹر پروفیسر ساجد میر 3 مئی 2025 کو مختصر علالت کے بعد 87 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔ وہ 1938ء میں سیالکوٹ میں پیدا ہوئے تھے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592077

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں