25.5 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومقومی خبریںسینیٹر ڈاکٹر راحیلہ مگسی کی ٹی وی چینل سے گفتگو

سینیٹر ڈاکٹر راحیلہ مگسی کی ٹی وی چینل سے گفتگو

- Advertisement -

وزیراعظم محمد نواز شریف کی جانب سے حیدرآباد کے لیے یونیورسٹی اور بین الاقوامی ائیرپورٹ سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کا اعلان یہاں کے لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنائے گا،سینیٹر ڈاکٹر راحیلہ مگسی کی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 27 مارچ (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینیٹر ڈاکٹر راحیلہ مگسی نے وزیراعظم محمد نواز شریف کے حیدرآباد کے لیے اعلان کردہ ترقیاتی منصوبوں کو سراہتے ہوئے ان منصوبوں کو علاقے کے عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے معاون قرار دیا ہے۔ پیر کو ایک ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کے تمام طبقہ جات سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے وزیراعظم محمد نواز شریف کے یہاں کے عوام کی فلاح و بہبود پر خصوصی توجہ دینے کو سراہا ہے اور انہیں بھرپور انداز میں خوش آمدید بھی کہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی جانب سے حیدرآباد کے لوگوں کے لیے یونیورسٹی سمیت بین الاقوامی ائیرپورٹ، بجلی و سوئی گیس کی فراہمی اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کا اعلان یہاں کے لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنائے گا اور یہاں کے عوام ان بنیادی سہولیات سے مستفید ہو ں گے۔ ایک سوال کے جواب میں سینیٹر راحیلہ مگسی کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے جب سے حکومت سنبھالی ہے ملک میں ترقیاتی منصوبوں کا ایک جال بچھا دیا ہے جس سے ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے اور لوگ خوشحال ہو رہے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) اپنی کارکردگی اور ملک بھر میں عوامی فلاح و بہبود کے لیے شروع کردہ ترقیاتی منصوبوں کی وجہ سے آئندہ عام انتخابات میں بھی کامیابی حاصل کرے گی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=48115

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں