- Advertisement -
اسلام آباد۔22مئی (اے پی پی):ایوان بالا کے اجلاس میں جمعرات کو سانحہ خضدار کی سنگینی کے پیش نظر معمول کا وقفہ سوالات معطل کر دیا گیا۔ سینیٹر آغا شاہزیب درانی نے ایوان میں تحریک پیش کی کہ سانحہ خضدار پر تفصیلی بحث کی غرض سے وقفہ سوالات معطل کیا جائے۔
ایوان بالا نے یہ تحریک متفقہ طور پر منظور کر لی۔سینیٹر آغا شاہزیب درانی نے کہا کہ اس المناک واقعے پر فوری توجہ اور بھرپور بحث ناگزیر ہے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600017
- Advertisement -