- Advertisement -
اسلام آباد۔22اپریل (اے پی پی):سینیٹ میں آنجہانی پوپ فرانسس کے انتقال پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر خلیل طاہر سندھو نے کہا کہ آنجہانی پوپ فرانسس کے انتقال پر دکھ اور افسوس ہوا، انہوں نے فلسطینی مسلمانوں کیلئے آواز اٹھائی، پوپ فرانسس نے انسانیت، امن اور خوشحالی کیلئے کام کیا، ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے جس پر چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اراکین کو ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرنے کی ہدایت کی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585988
- Advertisement -