سیکرٹری الیکشن کمیشن کا تربیتی ورکشاپ سے خطاب

111

اسلام آباد ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے کہاہے کہ رزلٹ مینجمنٹ سسٹم کے استعمال اوراس کیلئے انتخاب پر غور کیاجارہاہے، اس سسٹم کے ماسٹر ٹرینرز سے توقع ہے کہ وہ نچلی سطح پر جا کر عملے کی تربیت میں نمایاں کردار ادا کریں جبکہ الیکشن کمیشن کے زیر اہتمام دو روزہ رزلٹ مینجمنٹ سسٹم اور جی آئی ایس پولنگ سکیم کے ماسٹر ٹرینرز کی دو روزہ تربیتی ورکشاپ اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں شروع ہو گئی جس میں ملک بھر سے 20 ڈپٹی ڈائریکٹرز ، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز سمیت آئی ٹی سے متعلقہ افسران شریک ہیں۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہاکہ 2013ءکے انتخابات کے جائزے کیلئے قائم کمیشن نے تربیت کے فقدان کی نشاندہی کی جس پر اب خصوصی توجہ مرکوز کی جارہی ہے