سیکرٹری ایمرجنسی کی زیر صدارت اجلاس، عیدالاضحی تعطیلات میں بروقت رسپانس کیلئے انتظامات کا جائزہ

82

لاہور۔4جون (اے پی پی):سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر نے عیدالاضحی کی تعطیلات کے دوران پنجاب میں ایمرجنسیز پربروقت رسپانس کو یقینی بنانے کے لیے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے تمام ضلعی ایمرجنسی افسران کو ہدایات دیں کہ شہریوں کو بروقت ایمبولینس

ریسکیو اور فائر سروسز بلا تفریق فراہم کی جائیں، تمام ضلعی ایمرجنسی افسران کسی بھی حادثے اور ناخوشگوار واقعہ کی صورت میں متاثرین کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ضلعی و تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کے ساتھ بہتر کوآرڈینیشن رکھا جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز منعقدہ خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس کا مقصد عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران ایمرجنسی پلان کو حتمی شکل دینا تھا۔ایمرجنسی سروسز ہیڈکوارٹرز میں اجلاس میں ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ کے ونگز کے سربراہان

صوبائی مانیٹرنگ آفیسر نے شرکت کی جبکہ ڈویژنل ایمرجنسی افسران اور پنجاب بھر کے ضلعی ایمرجنسی افسران ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔ اس موقع پرپنجاب بھر کے ضلعی ایمرجنسی افسران نے ممکنہ ایمرجنسیز، اہم ریسکیو آپریشن،کیس اسٹڈیز،درپیش چیلنجز، قابل ذکر اقدامات سمیت اپنی آپریشنل کارکردگی کے بارے میں آگاہ کیا۔