سیکرٹری برائے ریلوے فرخ حبیب کی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو

127
حکومت مہنگائی اور بے روزگاری پر قابو پانے کے لئے پرعزم ہے، وزیر اعظم عمران خان کو بہتر کارکردگی کے حصول کے لئے کابینہ میں ردوبدل کرنے کا حق حاصل ہے، پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلوے فرخ حبیب
تحریک انصافپی ڈی ایم میں شامل جماعتیں ایک دوسرے کو سلیکٹڈ کہہ رہی ہیں، اپوزیشن جماعتیں ایک دوسرے کی اپوزیشن کر رہی ہیں، پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلوے فرخ حبیب وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کو دنیا کی عظیم معاشی اور ترقی یافتہ مملکت بنائے گی ،وفاقی پارلیمانی سیکرٹری میاں فرخ حبیب

اسلام آباد ۔ 7 اگست (اے پی پی) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلوے فرخ حبیب نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملک میں بلاتفریق احتساب اور قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے، نیب نے حکومتی ارکان کو بلایا ہے تو وہ ان کے سوالات کا جواب دیں گے، اپوزیشن نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) بل کی آڑ میں نیب قانون میں ترامیم کیلئے این آر او پلس کا ڈرافٹ تیار کیا تھا، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت عوام کے مینڈیٹ کے ساتھ اقتدار میں آئی ہے اور ہم قوم کو جواب دہ ہیں اسلئے بدعنوان عناصر کو کسی قیمت پر این آر او نہیں دیا جائے گا۔ جمعہ کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ن لیگ ماضی میں اپنے خلاف فیصلے آنے پر عدالتوں اور ججز کو برا بھلا کہنے اور سپریم کورٹ پر حملہ کرانے کی تاریخ رکھتی ہے، ماضی کے حکمران میچ فکس کر کے اداروں کو ساتھ لیکر چلنے کی کوشش کرتے تھے اور بلیک میل کرنا ان کا طرز حکمرانی رہا ہے، ان میں اتنی جرات نہیں کہ اداروں کی تعریف کر سکیں۔ فرخ حبیب نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پہلے بھی ثابت کیا ہے کہ ہم ملک میں قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں، پہلے بھی جب نیب نے حکومتی ارکان کو بلایا تو وہ اپنے عہدوں سے مستعفی ہو گئے تھے، عدالت سے نام کلیئر ہونے کے بعد انہیں دوبارہ وزیر بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے، اپوزیشن جماعتیں جعلی اکاﺅنٹس اور ٹی ٹیز کا حساب دیں، اپوزیشن چاہتی ہے کہ ٹی ٹیز، جعلی اکاﺅنٹس اور اومنی گروپ کو این آر او دیا جائے جو کہ نا ممکن ہے۔ پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلوے نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں چاہتی ہیں کہ نیب کو ختم کر دیا جائے تاہم وفاقی حکومت احتساب کے نظام کو مضبوط کرنے کی خواہاں ہے اور حکومت بدعنوان عناصر کے خلاف احتساب کے عمل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے سابقہ دور حکومت کے دوران پاکستان گرے لسٹ میں گیا، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو اپنے ادوار کے دوران جو قانون سازیاں کرنی چاہییں تھیں نہیں کی گئیں ، اپوزیشن جماعتوں نے ایف اے ٹی ایف کی آڑ میں اپنی مرضی سے نیب قوانین میں ترامیم کرنے کی کوشش کی تاہم عوام کے دباﺅ کے بعد انہوں نے قانون سازی میں حکومت کا ساتھ دیا۔